سپورٹس کمپلیکس میں چیمبر لیگ کبڈی اسلام آباد کا انعقاد،چیمبر آف کامرس کی ٹیم فاتح قرار

سپورٹس کمپلیکس میں چیمبر لیگ کبڈی اسلام آباد کا انعقاد،چیمبر آف کامرس کی ٹیم فاتح قرار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کبڈی ایسوسیشن کےصدر راؤ فیصل ارحمن کی جانب سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں چیمبر لیگ کبڈی اسلام آباد کا انعقاد کیا گیا

جس کا فائنل میچ 8 ستمبر بروز اتوار اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا میچ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور فرید کبڈی اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی ٹیم فاتح قرار پائی تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ان کا کہنا تھا کبڈی صحت مندانہ کھیل ہے کبڈی پاکستان کی پہچان ہے اور ثقافتی کھیل بھی ہے

مہمانوں میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور اسلام۔ آباد چیمبر سے ظفر بختاوری اور خالد ملک اور سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شہزاد اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری جنرل شفقت تارڑ بھی شامل تھے –

فائنل میچ اسلام آباد چیمبر اور فرید انٹرنیشنل کبڈی اکیڈمی کی ٹیمز کے درمیان رہا جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ فاتح رہی

جبکہ فرید انٹرنیشنل کبڈی اکیڈمی کی ٹیم 18 پوسٹس کے ساتھ رنر آپ رہی اس موقع پر صدر آسلام آباد کبڈی ایسوسیشن راؤ فیصل ارحمن نے آسلام آباد چیمبر آف کامرس کی ٹیم کو جیت کے لیے مبارک باد دی

اور چیمبر لیگ کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کبڈی کے کھیل کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی ہرممکن کوشش اور اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا –

جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ باقی کھلاڑیوں کو بھی شیلڈز اور انعامات دیے گئے شہریوں کی بڑی تعداد میں شائقین کبڈی نے کھیل کو سراہا اس موقع پر ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا –

Comments are closed.