کیتھلے،عظیم الشان میلاد النبیﷺکانفرنس

کیتھلے،عظیم الشان میلاد النبیﷺکانفرنس

 

کیتھلے (کشمیر ایکسپریس نیوز ) کیتھلے میں عظیم الشان میلاد النبیﷺکانفرنس

مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد کیتھلے میں عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی

 کیتھلے،عظیم الشان میلاد النبیﷺکانفرنس
کیتھلے،عظیم الشان میلاد النبیﷺکانفرنس

 

علامہ مفتی خورشید عالم صابری کی زیر صدارت اس کانفرنس میں پاکستان اور برطانیہ بھر سے سادات کرام اور علما کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کانفرنس کے مہمان خصوصی کیتھلے کے مئیر کونسلر چوہدری گلفراز حسین اور امیر ملت پیرسید منور حسین جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور شریف تھے اس موقع پر مفتی کشمیر علامہ محمد اسلم نقشبندی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا

محسنِ انسانیت، حضرت محمدﷺ کی نبوت و رسالت کا امتیاز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺکو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث فرمایا حضور پاک وجہ تخلیق کائینات اور خاتم النبیین ہیں

انیسویں صدی میں فتنہ قادنیت نے جب سر اٹھایا تو اس کے خلاف اس وقت کے اکابرین اسلام اور علماء و مشائخ جن میں حضرت پیر سید مہر علی شاہ ؒ گولڑوی، پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ، سے لے کر علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ علیہ اور دیگر نے خم ٹھونک کر اس فتنہ کی سر کوبی کا ملی فریضہ سر انجام دیا ان کی عظیم جدوجہد سے اپنے ایمان کی دولت کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں

مفتی خورشید عالم صابری نے کہا کہ سرکار اقدس صلى الله عليه وسلم تمام انسانیت کیلئے عملی سیرت کی واضح مثال اور نمونہ ہیں ہر اعتبار سے بے مثل بشر اور حقیقت کے اعتبار سے ایک نور ہیں بلا شبہ آپ صلی اللہ وعلیہ وسلم کا حُسن اخلاق نور کا درجہ رکھتا ہے جس کی روشنی میں چشم بصیرت منور ہوتی ہے

پیر منور حسین جماعتی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس ہے عقیدہ ختم نبوت پر کسی صورت ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ناموس رسالت صلی اللہ وعلیہ وسلم اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

پیر سید احسان الحق نے کہا کہ ہر مؤمن کواللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ محبت ہونی چاہئے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حیاتِ پاک کا ایک ایک لمحہ نہ صرف امتِ مسلمہ کیلئے ،بلکہ پوری انسانیت کیلئے ’’مینارہء نور‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہےنوجوان نسل کو ختم نبوت کی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سچے عاشق رسول اور سُنِّیت کی پہچان ہیں ہمیں مَسْلَکِ اعلیٰ حضرت پر ثابت قدم رہنا ہو گا

کیتھلے کے مئیر کونسلر گلفراز حسین نے والدین پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو برطانیہ میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت پربھی توجہ دیں ہمیں اس بات کی اہمیت کو بھی محسوس کرنا چاہئے کہ نوجوان نسل اسلام کی روشن تعلیمات سے بہرہ ور ہو کر موجودہ معاشرے کیلئے ایک عظیم کردار ادا کرسکتے ہیں

انہوں نے سابق لارڈ مئیر عابد حسین جماعتی مرحوم کی کیتھلے میں دینی خدمات کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے عوامی خدمات کے مشن کو جاری رکھیں گے

کانفرنس میں نقابت کے فرائض مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے سیکرٹری جنرل الحاج ظفر اقبال جماعتی نے سرانجام دئیے کانفرنس سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف صاحبزادہ احمد رضا غزنوی ،مولانا حافظ غلام محی الدین ،قاری محمد عمر رضوی ،علامہ عبداللہ سلیم عطاری ، الحاج علی اکبر چشتی اوردیگر مقامی نعت خوان حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا آخر میں مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے صدر الحاج شوکت میرپوری کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments are closed.