صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں قابل مذمت

صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں قابل مذمت

میرپور (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ظفر مغل کی گرفتاری سمیت صدر پریس کلب سید عابد حسین شاہ دیگر صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافتی کمیونٹی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں

انھوں نے کہا حکومت و انتظامیہ کو فورا بہتر حل کرنا چاہیے میرپور پریس کلب کی اپنی ایک تاریخ ہے آزادی صحافت آزادی رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی

قانون کے ادارے کے اندر رہ کر اظہار کریں صحافتی برادری کے ساتھ جو ہوا اسکی میں اور میری جماعت مذمت کرتی ہے انتظامیہ ایسی حرکتیں نہ کرے کے کوئی سر اٹھا کر نہ چلے

سسٹم کو تباہ نہیں کیا جا سکتا حکومت انتظامیہ بر وقت سدباب کرے پرانے کیسوں کو زندہ نہ کیا جائے

انھوں نے کہا کہ میں نئی باڈی صدر سید عابد حسین شاہ جنرل سیکرٹری راجہ سہراب خان سمیت تمام منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتا ہوں

توقع کرتا ہوں صحافی اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے انجام دیتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ انتقامی کاروائیوں اور منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا

اس موقع پر انکے ہمراہ سابق وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید اور ن لیگ سٹی میرپور کے صدر محمد فاروق چوہان ، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن ایڈووکیٹ ،خواجہ ظفر اقبال، کارپوریشن اپوزیشن لیڈر چوہدری عبدالرزاق ۔کونسلر راجہ عمران منیر ،کونسلر چوہدری ناصر محمود ، سید تعبیر حسین شاہ ، مرزا بشارت جرال ، حافظ یاسر علی، حافظ اختر علی بھی موجود تھے چو ہدری طارق فاروق نے کہا کے میں میرپور کی صحافتی برادری کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں

 

میرپور،صحافیوں کیخلاف مقدمات،صحا فی سراپا احتجاج

Comments are closed.