گرفتار صحافی ظفر مغل کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کے احکامات جاری
ظفر مغل کی جانب سے میرپور بار کے سینیئر قانون دان چوہدری تحسین ایڈوکیٹ۔ چوہدری شیرباز منیر ایڈووکیٹ، مرزا واجد ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی
میرپور (نمائندہ خصوصی ) سینیئر صحافی ظفر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ۔صحافتی کمیونٹی کا اظہار اطمینان تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر کو سینیئر صحافی ظفر مغل سمیت چار صحافیوں پر ایف آئی آر درج کر کے رات کے اندھیرے میں ظفر مغل کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔جب کہ باقی نامزد صحافیوں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی ۔
گرفتار صحافی ظفر مغل کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کے احکامات جاری
صحافیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں صحافتی کمیونٹی میں اضطراب پیدا ہو گیا اور صحافی سراپا احتجاج ہوئے اور لندن سمیت آزدکشمیر بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے۔
گرفتار صحافی ظفر مغل کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کے احکامات جاری
ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سینیئر قانون دان چوہدری تحسین ایڈووکیٹ اور چوہدری شیربازمنیرایڈووکیٹ.مرزا وجد ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ۔جب کہ مستغیث کی جانب سے سکندر ایڈووکیٹ شامل ہوئے ۔جس پر ہفتہ کے روز بحث سماعت ہوئی ۔
گرفتار صحافی ظفر مغل کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کے احکامات جاری
اس دوران مزکورہ FIR کو ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے سسپنڈ کر دیا ۔عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے صحافی ظفر مغل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔اس موقع پر صحافتی کیمونٹی نے عدلیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Comments are closed.