فوجداری 1860 کی سیکشن 505 میں ترمیم قابل مذمت،کے جے ایف
اسلام آباد ( سپشل رپورٹر) کشمیر جرنلسٹں فورم(KJF) راولپنڈی اسلام آباد کے صدر خاورنوازراجہ ، سئنیر نائب صدر ماجد افسر ، نائب صدر ظہیرمغل جنرل سیکرٹری عقیل انجم جوائنٹ سیکرٹری عابد ہاشمی ، فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان ، آرگنائزر عدیل بشیر ڈپٹی آرگنائزر طلحہ جاوید ممبر آف گورننگ باڈی راجہ خالد ، سردار نثار تبسم ، عامر ہاشمی ، غلام نبی کشمیری ، راجہ عثمان طاہر ، اسحاق ہاشمی ، چوہدری نوید ، سردار ندیم نے آزادجموں و کشمیر ضابطہ فوجداری 1860 کی سیکشن 505 میں ترمیم کے ذریعہ میڈیا پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس آزادی اظہار پر قدغن قرار دے دیا اور مطالبہ کیاہے کہ اس جابرانہ قانون کی فوری واپس لیا جائے کیا
فوجداری 1860 کی سیکشن 505 میں ترمیم قابل مذمت،کے جے ایف
، صحافیوں کو ایسے جابرانہ قانون نہ تو دباسکتے ہیں اور نہ ہی ڈرا ، صحافیوں نے ہمیشہ ظلم جبر کامقابلہ کیا حکومت ازادکشمیر فیک خبروں کی روک تھام کےلیے کوئی قانون سازی کرے تو کے جے ایف اس کا خیر مقدم کرے گی لیکن ورکنگ جرنلسٹسوں کو مشاورت میں شامل کیا جانا چائیے تاکہ معاملات یکسو ہوں ناکہ متنازعہ بن جائیں
فوجداری 1860 کی سیکشن 505 میں ترمیم قابل مذمت،کے جے ایف
حکومت ازادکشمیر میڈیا بغض میں اس حد تک نہ جائے کہ کل اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے ، کشمیر جرنلسٹس فورم (KJF )کا مطالبہ ہے کہ فوری طورپر سئنیر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو سی یوجے ، اے جے کے یوجے ، اے کے این ایس اور کے جے ایف کے نمائندوں پر مشتمل ہو ، کمیٹی کی مشاورت سے ترامیم کی جائیں ،
فوجداری 1860 کی سیکشن 505 میں ترمیم قابل مذمت،کے جے ایف
کے جے ایف ریاستی اخبارات بلخصوص اسٹیٹ ویو و دیگر اخبارات کو خبر کی اشاعت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتاہے ، ایسے ہتھکنڈے ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے لیکن ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، آزاد کشمیر کے تمام صحافتی تنظیموں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے
Comments are closed.