جشن ولادت رسولﷺ ،مظفرآبادکی فضائیں درود و سلام سے گونجنے لگیں

جشن ولادت رسولﷺ ،مظفرآبادکی فضائیں درود و سلام سے گونجنے لگیں

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی) دارالحکومت کی فضائیں درود و سلام سے گونجنے لگیں۔ہر طرف روحانیت کا دور دورہ گلیاں بازار شاہرات عمارات جگمگا اٹھے۔جشن ولادتِ رسول ﷺ 12ربیع الاول کی مناسبت سے اشیاء کے سٹال سج گئے۔

شہر اقتدار مظفرآباد میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے لیے مصروف ترین کاروباری مراکز شاہراہوں اور چوکوں چوراہؤں پر جھنڈوں جھنڈیوں دیگر 12ربیع اول کی مناسبت سے سٹالئزجا دییئگئے جن پر عوام کا رش دیدنی ہے۔

جشن ولادت رسولﷺ ،مظفرآبادکی فضائیں درود و سلام سے گونجنے لگیں

بڑوں بچوں خواتین سمیت عوام کا جم غفیر ان سٹالز ہر خریداری کییے امنڈ آیا ہے بچوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے نے جزبہ محبت رسول کو عیاں کر رکھا ہے۔یہ سلسلہ یکم ربیع الاول سے بدستور جاری ہے جو 12 ربیع الاول کے بعد تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارہ ربیع الاول کے دن کا آغاز قرآن خوانی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔جبکہ شہر بھر میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے، جگہ جگہ گلی محلوں اور ہر گھر اور مساجد میں محافلِ میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جشن ولادت رسولﷺ ،مظفرآبادکی فضائیں درود و سلام سے گونجنے لگیں

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ میلاد النبیﷺ کے موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائی گئی ہیں۔

اس موقع پرعاشقان رسولﷺ کی جانب سے حضرت محمد مصطفی ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی جا رہی ہیں جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی جاتی ہے جبکہ جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی وافر بندوبست کیا جا رہا ہے۔

شہر اقتدار مظفرآباد میں مرکزی جلوس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔اس سے قبل موٹر سائیکل ریلی اور چھوٹی بڑی گاڑیوں پر جلوس بھث کالے جائیں گے جن کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کی مئیر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی،چیف آفیسر بلدیہ،چیف آفیسر ضلع کونسل،محکہ شاہرات کے آفیسران و عملہ کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر از خود اپنی نگرانی میں متحرک ہیں۔

ریلیوں جلسے جلوسوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا اہتمام کرنے کے لیے ایس ایس پی مظفرآباد نے چاروں تھانوں کے مہتمان کو متحرک کر رکھا ہے۔دوسری جانب تنظیم شہری دفاع کے ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نذیر احمد،ڈپٹی چیف وارڈن افضال احمد مغل،ڈویژنل پوسٹ وارڈن فاروق احمد میر،ندیم احمد اعوان،ہارون شیخ،لیاقت بشیر فاروقی حسب روایت 12ربیع اول کے روز پرچم کشائی کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔سیکورٹی کے تناظر میں موبائل سروس بھی معطل رہنے کا امکان ہے۔

اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں، پی ٹی آئی کےپی کے اختلافات کم ہو گئے

Comments are closed.