طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ اور رہنما ایم کیو ایم محمد طاہر کھوکھر کے خلاف گذشتہ 5ہفتوں کے دوران تیسری بوگس، جعلی،و بے بنیادایف آئی آر میں عدالت کا فوری رہائی کا حکم صادر کرنے پر سٹی تھانہ میرپور نے رہا کر دیا ہے۔

طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کے خلاف گزشتہ 5ہفتوں کے دوران انتقامی طور پر 3مختلف پولیس تھانوں منگلا، تھوتھال، اور سٹی تھانہ میرپور میں بے بنیاد اور جعلی ایف آئی آر کا اندراج ہوا اور ان کی گرفتاری گذشتہ دنوں اس وقت عمل میں لائی گئی

جب وہ ضلع کچہری میرپور میں کے احاطہ سے پہلی دو ایف آئی آرز میں عبوری ضمانت مجاز عدالت سے کنفرم کروانے کے بعد باہر نکل رہے تھے تو مین گیٹ سے ڈرامائی انداز میں سٹی پولیس تھانہ میرپور کے اہلکاروں نے طاہر کھوکھر کو سٹی تھانہ میرپور میں د رج تیسری ایف آئی آر کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیکر سٹی تھانہ میرپور لے گئے جسے آزاد کشمیر احتساب بیورو کے سابق چیف پراسکیوٹر و سابق چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر سینئر، و ممتازقانون دان ریاض نوید بٹ ایڈو کیٹ اور سینئر قانون دان کامران ریاض بٹ ایڈو کیٹ اور سینئر قانون دان چوہدری وقاص ایڈو کیٹ پر مشتمل پینل نے سول جج کورٹ نمبر ا میرپور کی عدالت میں جعلی ایف آئی آر کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ راجہ ارشد محمود ولد صحبت علی سکنہ پوٹھہ بنگش ڈڈیال کی طرف سے طاہر کھوکھر کے خلاف درج کروائی گئی

طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

ایف آئی آر بوگس، جعلی اور بے بنیاد ہے کیونکہ ج طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکمس چیک کی رقم 12لاکھ کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کروایا گیا ہے یہ رقم طاہر کھوکھر نے 31اگست 2024کو چوہدری ہارون الرشید و علی اکبر ساکن خالق آباد میرپور کو دو گواہان کی موجودگی میں ادا کر رکھی ہے جس کا بیان حلفی بھی تصدیق شدہ عدالت میں پیش کیا گیا جس بیان حلفی میں ہارون الرشید نے یہ اقرار درج کر رکھا ہے کہ چیک مذکورہ کے حوالے سے وہ زمہ دار ہے اور واپس کرنے کا پابند ہے اگر کوئی دوسرا چیک کا دعویدار ہوا تو وہ خود زمہ دار ہوگا۔

طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

طاہر کھوکھر کے وکلاء نے عدالت کو توجہ اس جانب دلائی کی 31اگست کو ہارون الرشید نے 12لاکھ رقم وصول کی اور بیان حلفی دینے کے باوجود ایک تیسرے شخص راجہ ارشد محمود کو مذکورہ چیک دے کر 12ستمبر 2024کو بے بنیاد اور بوگس ایف آئی آر تھانہ سٹی میرپور میں بدنیتی اور ملی بھگت اور پس پردہ سہولت کاروں کی ایماء پر درج کروا دی جو کہ قابل اخراج نا قابل سماعت ہے اور مذکورہ چیک پر ہونیوالی ٹیمپرنگ کی بنیاد پر جے ایس بینک سمیت تمام متعلقہ زمہ داران کے خلاف بھی تحت قانون کاروائی کی استدعا کی۔

طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

عدالت سول کورٹ معزز سول جج جناب حامد مصطفے مجسٹریٹ درجہ اول عدالت نمبر ۱ میرپور نے بعد ازاں سماعت وکلاء فریقین طاہر کھوکھر کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد سٹی تھانہ میرپور سے محمد طاہر کھوکھر کو تیسرے فرضی و جعلی اور بے بنیاد مقدمہ میں بھی رہائی مل گئی۔ سول کورٹ نمبر ۱ میرپور میں درخواست دہندہ ایف آئی آر راجہ ارشد محمود کی طرف سے عدالت میں صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور چوہدری شکیل زمان اور دیگ نے پیروی کی۔

طاہر کھوکھر کیخلاف بےبنیادایف آئی آر،عدالت کافوری رہائی کاحکم

 

گرفتار صحافی ظفر مغل کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کے احکامات جاری

Comments are closed.