عید میلادالنبیﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

عید میلادالنبیﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، سیرت النبی کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا، ملک بھر میں گلی محلوں، بازاروں اور مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
مظفر آباد(کشمیر ا یکسپریس نیوز) ملک بھر میں عید میلادالنبی بمطابق 12 ربیع الاول کل بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس دن کی مناسبت سے سیرت النبی کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا

عید میلادالنبیﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ آمد مصطفیﷺ کی خوشی میں ملک بھر میں گلی محلوں، بازاروں اور مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

عید میلادالنبیﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔ آمد مصطفیﷺ کی مناسبت سے ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکا سارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے، جشن عید میلاد النبیؓ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

عید میلادالنبیﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

علما کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی طرف سے جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 

جشن ولادت رسولﷺ ،مظفرآبادکی فضائیں درود و سلام سے گونجنے لگیں

Comments are closed.