عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کوراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہوئے ایک سال کا عرصہ بیت گیا،عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی تفصیلات سامنے آگئیں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں 365 دنوں میں 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیںجبکہ انہوں نے پارٹی رہنماوں اور وکلا سے 100 سے زائد ملاقاتیں کیں، بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
بانی تحریک انصاف نے 365 دنوں میں صرف دانت میں درد کی شکایت کی۔365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے۔
اسی دورانیے میں انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گیا۔عمران خان نے 365 دنوں میں ایک ہزار گھنٹے سماعتوں کے دوران عدالت میں گزارے۔اسی طرح ایک سال میں 90 دن قید تنہائی میں گزارے۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
جیل ذرائع کے مطابق 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان آج کل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کیخلاف 190ملین پائونڈ سمیت توشہ خانہ 2کیسوں کی سماعت جیل میں ہو رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ سمیت سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تھیں۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 برس کیلئے نااہل کر دیاگیاتھا۔
اسی طرح سائفر گمشدگی کیس میں سیکرٹ ایکٹ کے قائم خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی دس،دس سال قید کی سزاسنائی تھی۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
3جون2024ئکو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں بری کردیاتھا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو رہا کر دیا جائے۔
سائفر کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی جبکہ عدت کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزاسات،سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
بعدازاں اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاوں کے خلاف اپیلوں پر جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایاتھا جس میں عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور علمائ کی رائے سے متعلق دونوں درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی سزائیں کالعدم قرار دیں اور بری کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں جس کے مطابق عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ئتک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
اڈیالہ جیل سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں 88 وکلاء، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 سپیشل ڈاکٹر شامل تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں تھیںجن میں وکلائسے 591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گئیں تھیں۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
Comments are closed.