تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی،نو تعینات سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رہائش کامسئلہ حل نہ ہو سکا

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی،نو تعینات سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رہائش کامسئلہ حل نہ ہو سکا
سماہنی (تحصیل رپورٹر) امجد خورشید شہید تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی میں نو تعینات سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے لئے رہائشگاہ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا نو تعینات ڈاکٹرز کمروں اور سائیڈ رومز میں رہائش پذیر ہونے پر مجبور ہیں،

جبکہ دیگر ہسپتالوں میں آن ڈیوٹی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی کا معاون عملہ اور نرسنگ سٹاف بھی یکم اکتوبر تک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی میں حاضر ہونے کی اطلاعات ہیں ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے لئے مختص رہائشی کوارٹرز تا حال خالی نہ کرائے جا سکے

ان کوارٹرز میں دیگر سرکاری محکموں کے آفیسران، اہلکاران، اور سول افراد رہائش پذیر ہیں جبکہ ہسپتال کی نئی بلڈنگ کے کچھ حصہ میں مختلف این جی اوز کام کر رہی ہیں جبکہ ہسپتال کی پرانی بلڈنگ دیکھ بھال اور استعمال میں نہ لائے جانے سے خستہ حالی و ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی،نو تعینات سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رہائش مسئلہ حل نہ ہو سکا

حالیہ دنوں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعیناتی ہونے سے جہاں سب ڈویژن سماہنی بھر کے شہری حکومت آزاد کشمیر و محکمہ صحت کے شکر گزار ہیں وہیں نو تعینات ڈاکٹرز کے لئے رہائشگاہ کا بندوبست نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے

سپیشلسٹ ڈاکٹرز ہسپتال کے مختلف کمروں اور سائیڈ رومز میں رہائش پذیر ہونے پر مجبور ہیں حکومت و محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتال میں جدید مشینری، فرنیچر، اینتھسیا مشین، کارٹری، آٹو کلیو، جنریٹر، ٹراما سنٹر و آپریشن تھیٹر کے لئے مکمل آلات اور پرانی بلڈنگ کی رینوویشن، جنریٹر سمیت دیگر ضروری سامان بھی مہیا نہیں کیا جا سکا

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی،نو تعینات سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رہائش مسئلہ حل نہ ہو سکا

ضروری ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ضروری اور توجہ طلب مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تا کہ لائن آف کنٹرول اور مضافاتی دشوار علاقوں سمیت سب ڈویژن بھر کے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات یہاں ہی میسر آ سکیں

 

یہ بھی پڑھیں

سماہنی میں پاک فوج کی جانب سےانعامات تقسیم

Comments are closed.