راولپنڈی احتجاج،عمران خان، گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

راولپنڈی احتجاج،عمران خان، گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ، پٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں
ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں ،جلائو گھیرائو اور پتھرائو کیا،ایف آئی آر کا متن

راولپنڈی احتجاج،عمران خان، گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی احتجاج،عمران خان، گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لئے گئے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

، ملزمان نے جلا گھیرا اور پتھرا کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی۔

 

پی ٹی آئی کا راولپنڈی جلسہ احتجاج میں بدلنے کا فیصلہ

Comments are closed.