محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ریاستی سطح پر تقریری اور پوسٹر سازی کے مقابلہ جات
مظفرآباد( کشمیر ایکسپریس نیوز) محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری
ایجوکیشن کے زیر اہتمام ریاستی سطح پر تقریری اور پوسٹر سازی کے
مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ، مقابلہ جات کا عنوان ” پاکستان سے رشتہ
کیا لا الہ الااللہ” تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ایلمنٹری اینڈ
سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی تھے۔مقابلہ جات میں
ریاست بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔جتنے والے
طلباء و طالبات کوشیلڈ، سرٹیفیکیٹس کے ساتھ ساتھ نقد انعامات دیے
گئے۔ تقریب میں وزراء حکومت چوہدری محمد رشید، جاوید اقبال
بڈھانوی،سیکرٹری تعلیم رزاق احمد ندیم، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سلیم
گردیزی، ڈی پی آئی میل و فی میل و محکمہ تعلیم کے آفیسران نے
شرکت کی۔وزیر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان
چغتائی نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، دیوان علی خان چغتائی نے
تقریری اور پوسٹر سازی میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کومبارکباد
دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلہ جات کا انعقاد کر کے اپنی آنے والی
نسلوں کو اُس نظریہ کی تجدید کروانا ہے، اس نظریہ کو روشن کرنے ہے
جس میں برصغیر کے مسلمانوں بشمول ریاست جموں و کشمیر کے
مسلمانوں نے قربانیاں دی آگ اور خون کے دریا عبور کیے اور پاکستان کو
وجود میں لانے کے لیے قربانیاں دی۔ ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں
نے 19جولائی 1947کو سرینگر میں سردار ابراہیم خان کی راہشگاہ پر
اجلاس منعقد کر کے متفقہ طور پر قرار داد الحاق پاکستان کو منظور کیا ،
کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ کلمہ کا رشتہ ہے۔ کشمیر کے سارے
دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔ 1947سے بھی قبل کشمیر یوں کے
کاروبار پاکستان کے ساتھ منسلک تھے۔ مملکت خداد پاکستان ایک واحد
ملک ہے جوکہ نظریہ کی بنیاد پر بنا، برصغیر کے مسلمانوں نے ایک کلمہ
کے لیے قربانی دی جس کی وجہ سے آج لوگ آزاد زندگی گزار رہے ہیں،
مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کر اس کا الحاق جب تک پاکستان کے ساتھ
نہیں کریں گے پاکستان کی تکمیل نہیں ہوگی۔ تب تک ہم اپنی فکری،
نظریاتی جدوجہد جاری رکھنی ہے ۔ مسلح افواج کا نوجوان آج بھی 12ہزار
کی بلندی کے مورچہ پر کھڑا ہے ہماری حفاظت کر رہا ہے جس کی وجہ
سے ہم آج آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو
نمازیں ادا کرنے نہیں دی جاتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزراء
حکومت چوہدری رشید، جاوید اقبال بڈھانوی نے بہترین پروگرام کے انعقاد
پر وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی و محکمہ تعلیم کے افسران کو
مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر موجودہ حالات کے مطابق اس طرح
کا ریاستی سطح کا تقریری اور پوسٹر سازی کے مقابلہ جات کا انعقاد
بہترین اقدام ہے۔ہمارے نوجوان 6لاکھ شہداء کے وارث ہیں ہمارے بزرگوں
نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کے ساتھ جانے کافیصلہ کیا
تھا ان کو معلوم تھا ہماری نسلوں کامستقبل پاکستان کے ساتھ محفوظ
ہے اور قربانیاں دے کر ہمیں یہ سبق دے کر گے ہیں کہ ہمیں اس وقت تک
سکون کے ساتھ نہیں بیٹھنا جب تک اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ نہیں ہوجاتا۔
Comments are closed.