شیخ عدنان سہیل الازہری کا ڈبلن پہنچنے پر پرتپاک استقبال وسیم بٹ اور تاحیات رفیق شہزاد حسین نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا
ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ سے ) شیخ عدنان سہیل الازہری ( گلوبل ڈائریکٹر آف اپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ) کا ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ اور تاحیات رفیق شہزاد حسین نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
شیخ عدنان سہیل الازہری اپنے اس دو روزہ کا پہلا خطاب منہاج سینٹر ڈبلن میں فرمائیں گے اس کے علاوہ وہ تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین وابستگان تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے
جن میں تحریکی و تنظیمی امور ۔ ویلفیئر اور منہاج القران کے ائندہ سال ہونے والے پروگرامز پر خصوصی گفتگو بھی فرمائیں گے وسیم بٹ نے شیخ عدنان سہیل الازہری کو تمام پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور چند ہدایات بھی فرمائی۔
Comments are closed.