محمد رضوان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کےکپتان مقرر

محمد رضوان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کےکپتان مقرر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اس اعلان کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن کمیٹی کی محنت کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ میچز اور سیریز میں نان اسٹاپ کام کیا، اور ان کی کاوشوں کا جیت میں بڑا کردار ہے۔

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بابر ایک قومی اثاثہ ہیں اور انہوں نے خود رابطہ کرکے کپتانی سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی تاکہ وہ اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

فخر زمان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے وضاحت کی کہ فخر کا ایشو زیادہ تر فٹنس کا ہے اور ان کے ٹوئٹ سے متعلق شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے کنوینر عاقب جاوید نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے اور ٹیم کی تشکیل پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے ینگ ٹیلنٹ لانا ضروری ہے تاکہ ٹیم کو مضبوط بنایا جاسکے۔

محمد رضوان نے بھی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ٹیم کی مجموعی فٹنس اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اتحاد ہے اور تمام کھلاڑی کپتانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا لانگ ٹرم فوکس ٹیم کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ، محسن نقوی کی بہترین انتظامات کی ہدایت

Leave A Reply

Your email address will not be published.