بزرگوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اورایجزم،ہیلپ ایج کی ورکشاپ

بزرگوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ایجزم،ہیلپ ایج انٹرنیشنل کی ورکشاپ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بزرگوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ایجزم ( عمر کے بنیاد پر تعصب) کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔۔ ورکشاپ میں میں بزرگوں کے معاشرے کی تشکیل و تعمیر میں کردار کو سراہا گیا۔

پاکستان میں ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے ہیڈ آف پروگرامز شہزادو خاصخیلی نے اپنے لیکچر میں بزرگوں کو درپیش مختلف چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے تفصیلی طور پر بتایا کہ ہر طبقے میں بزرگوں کے ساتھ کیسا رویہ روا رکھا جاتا ہے اور اس کے باعث بزرگ کیسے تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اگر صحیح معنوں میں انسان اپنا خیال رکھے تو آسانی سے 120 سے 150 سال تک زندہ رہ سکتا ہے ۔۔ جس کیلئے انسان کو اپنے کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی لانا ہونگی۔

ہیلپ ایج کے کمیونیکیشن آفیسر فیصل دایو نے ورکشاپ کے شرکا کو بتایا کہ کیسے ہم اپنے بزرگوں کے حوالے سے اپنی سوچ اور احساسات کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

ورکشاپ میں شرکا کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیے گئے ۔ ورکشاپ کے اختام پر شرکا میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.