سعود ساحر کی برسی کےموقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

سعود ساحر کی برسی کےموقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (رازق بھٹی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور )، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے زیر اہتمام ممتاز صحافی سعود ساحر کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد،

تقریب میں مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، چئیرمین رابطہ فورم انٹرنیشنل نصرت مرزا، صدر پی ایف یو جے (دستور) نواز رضا،صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ،صدر آر آئی یو جے (دستور) رانا کوثر، سینئر نائب صدر ایوب ناصر،حکیم پروفیسر سید محمود سہانپوری،سینئر صحافی خالد عظیم، جمیل ہاشمی، ڈاکٹر فیصل، سابق صدر آر آئی یو جے خاور نواز راجہ، سید قیصر عباس شاہ،رازق محمود بھٹی، شاہد شمسی، کاشف رضوی، الیاس سومرو، مرزا عبدالقدوس، عارف ملک، اویس لطیف ،یعقوب علوی، مظفر بھٹی، منظور سہلیریا، پروفیسر سید، حفیظ خٹک، و دیگر کی کثیرتعداد کی شرکت و خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سعود ساحر نظریاتی صحافت کے معمار تھے،انہوں نے سچائی ،نیک نامی اور بہاردری کے ساتھ صحافت کی اور ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ وہ نصف صدی تک سعود ساحر کی زندگی کے چشم دید گواہ ہیں،انہوں نے تحقیقاتی صحافت کو حقیقی معنوں میں پڑوان چڑھایا،پاکستان میں نظریاتی تقسیم کے حوالے سے وہ ایک نمایاں ترین نام تھے جنہوں نے دائیں بازو کی صحافت کی قیادت کی اور اس کی ترقی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا،

سعود ساحر نے مشکل حالات میں کام کیا،انہوں نے کبھی کمزوری نہیں دیکھائی بلکہ ہمیشہ اقتدار کے ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہے۔پی ایف یو جے (دستور) نواز رضا نے سعود ساحر کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں نڈر ،بے باک صحافت کا علمبردار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعود ساحر نے سینکڑوں صحافیوں کی حقیقی معنوں میں رہنمائی کی اور انہیں صحافت کرنا سیکھایا،آج کی دوڑتی بھاگتی صحافت کے دور میں سعود ساحر جیسے لوگ ہمارے لیے حقیقی رول ماڈل ہیں۔

سینئر صحافی نصر ت مرزا نے کہا کہ سعود ساحر کی زندگی ہم سب کیلئے نمونہ ہے ،انہوں نے مشکلات دیکھیں مگر اپنا راستہ نہیں چھوڑا،انہوں نے صحافت کے شعبے میںجو نقوش چھوڑے وہ تادیر قائم رہیں گے۔سینئر صحافی خالد عظم نے کہا کہ میں سعود ساحر کو اپنا حقیقی استاد سمجھتا ہوں،وہ نہ صرف بڑے صحافی تھے بلکہ عظیم قائد اور شاندار ٹریڈ یونیننسٹ تھے۔

 

بزرگوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اورایجزم،ہیلپ ایج کی ورکشاپ

Leave A Reply

Your email address will not be published.