صدرآزادکشمیر سےوزیراعظم کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدرآزادکشمیر سےوزیراعظم کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال مودی سرکار ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہو کر کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہی   بھارتی مظالم کیخلاف سب متحد ہوجائیں ،صدر ، وزیر اعظم
صدرآزاد کشمیر سے وزیر اعظم کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں اُٹھانے پر اتفاق ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک جاری و ساری رہے گی، کشمیر بہت جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی صدر بیرسٹر سلطان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد( وقائع نگار)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ون آن ون تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مسئلہ کشمیرکے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں اُٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک جاری و ساری رہے گی اور بالآخر کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔کیونکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی سرکار ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہو کر کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہی ہے۔

لہذا اس سلسلے میں موثر انداز میں بھارتی ریشہ دوانیوں کے خلاف آواز اُٹھانے کے لئے سب متحد ہو جائیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادکشمیر سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جبکہ آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں جاری ظلم وجبربندکروائے،وزیراعظم

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.