وفاقی وزیرچوہدری سالک کی جنرل سیکرٹری آئی ٹی یوسی سے ملاقات

وفاقی وزیرچوہدری سالک کی جنرل سیکرٹری آئی ٹی یوسی سے ملاقات

جنیوا(کشمیر ایکسپریس نیوز) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (ITUC) کے جنرل سیکرٹری مسٹر لک ٹرائنگل سے ملاقات کی۔

ITUC ایک عالمی تنظیم ہے جو 180 ممالک کی مزدور یونینوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ وزیر کے ہمراہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری مسٹر ذوالفقار احمد اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مسٹر ظہور اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم مزدور مسائل پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، وزیر حسین نے آئی ایل او کے اندر فلسطینی مزدوروں کے حقوق کے لیے ITUC کی مضبوط آواز بلند کرنے پر مسٹر لک ٹرائنگل کا شکریہ ادا کیا۔

جواباً، جنرل سیکرٹری نے پاکستان کی قانونی اور منصفانہ مزدور ہجرت کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور آئی ایل او میں پاکستان کے فعال کردار کا اعتراف کیا، خاص طور پر مزدوروں کے عالمی معیار کو برقرار رکھنے اور آئی ایل او کنونشنز پر عمل درآمد کے حوالے سے۔

وفاقی وزیرچوہدری سالک نے مسٹر لک ٹرائنگل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، تاکہ وہ پاکستانی مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو براہِ راست دیکھ سکیں۔

 

پاک بھارت تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،امریکہ

Comments are closed.