رملوہ سے موڑا کھوکھراں روڈ کی تعمیر تکمیل کی جانب گامزن
تارکول ڈالنے کا کام جاری ،عوام کو جلد مسائل سے نجات ملے گی ، چوہدری فاروق
سماہنی(خبر نگار)محکمہ شاہرات کے زیر اہتمام سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل منانہ سرسالہ کے وارڈ پنڈ منگرالاں میں رملوہ سے موڑا کھوکھراں ایک کلومیٹر تارل روڈ کی تعمیر تکمیل کی جانب پیش قدمی، تارکول ڈالنے کا کام جاری ہو گیا
بدھ کے روز ممبر ضلع کونسل منانہ سرسالہ چوہدری فاروق عالم نے عمائدین علاقہ، ٹھیکیدار، محکمہ شاہرات کے ہمراہ دعائیہ کے ہمراہ تارکول ڈالنے کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل چوہدری فاروق عالم نے کہا کہ منانہ سرسالہ کے وارڈ رملوہ میں سرسالہ سے رملوہ ایک کلومیٹر روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ رملوہ سے موڑا کھوکھراں ایک کلومیٹر تارکول روڈ پر پری مکس تارکول ڈالی جا رہی ہے
آبادی کئی دہائیوں سے سخت سفری مشکلات سے دوچار تھی تین کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کی وساطت سے منظور ہو کر پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر ممکن ہو جائے سے آبادی کی رسائی چوکی اور سماہنی سے چند منٹوں پر آگئی ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی سے اظہار تشکر کرتے ہیں جنہوں نے آبادی کو بڑی مشکل سے نجات دلائی اور فنڈز فراہم کیے موڑا کھوکھراں سے پنڈ منگرالاں منانہ روڈ تک ہاف کلومیٹر اور رملوہ گالہ کالچھ ایک کلومیٹر روڈ کی فراہمی کا مطالبہ ہے تاکہ اس روڈ نیٹ ورک سے کالچھ وتونین گتاڑی کی آبادی کی سماہنی تک رسائی گھنٹوں سے منٹوں پر آسکے آنے والے وقتوں میں روڈ نیٹ ورک مکمل کروائیں گے
اس موقع پر محمد اقبال کھوکھر، چوہدری محمد ارشد، محمد یوسف کھوکھر، چوہدری محمود نے بھی آبادی کی جانب سے منصوبہ مکمل کروانے اور رقبہ جات کی فراہمی میں ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی نےنمایاں کردار ادا کیا اور بڑی سہولت فراہم کرنے کے لیے منصوبہ دیا آبادی انکی شکر گزار ہے
اس موقع پر ٹھیکیدار چوہدری عمار اسلم، محمد یاسین میٹ پی ڈبلیو ڈی، حاجی محمد آمین سیٹھ،چوہدری خورشید، ریاض کھوکھر،محمد خالق کھوکھر، محمداورنگزیب، ساجد قریشی، چوہدری حبیب جلال،محمد سرفراز، شیرا کشمیری، محمد سیلم،محمد صادق ودیگر بھی موجود تھے شرکاء کے اعزاز میں ممبر لوکل کونسل عامر کھوکھر کی رہائش گاہ پر ریفرشمنٹ پارٹی بھی دی گئی