جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیوں کا عمل مزید تیز کیا جائے،ایس پی کوٹلی
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز )ایس پی کوٹلی عدیل احمد کی زیر صدارت ایس پی آفس کوٹلی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں جملہ تھانہ جات کے ایس ڈی پیز او , پی ڈی ایس پیز , پی آئی صاحبان ۔ایس ایچ اوز ,چوکی افیسران ,ٹریفک افیسران و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔۔
ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے ضلع بھر کے مجموعی کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا اورافیسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں نیشنل ایکشن پلان , مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں پر تمام افیسران کو شاباش دی اور کہا کہ ان جرائم پیشہ عناصر خلاف کارروائیوں کا عمل مزید تیز کیا جائے مشتبہ گان اور عادی جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔
انہوں نے منشیات فروشوں ,بھکاریوں ,پھیری والوں موٹر سائیکل چور گینگز و دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے پراسیکیوشن برانچ کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ گرفتار شدہ ملزمان بلخصوص منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو کڑی سے کڑی سزائیں دلوائی جائیں۔
ٹریفک آفیسران کو ہدایات دیتے ہوۓ کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاۓ۔اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ،کم عمر ڈرائیورز،ون ویلنگ کرنے والوں ,کالے شیشوں ,رانگ پارکنگ , بدوں ہیلمٹ ,بدوں لائسنس ڈرائیوران کے خلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ تھانہ جات میں سائیلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں۔
Comments are closed.