کیلگراں حادثے میں جاں بحق 7 افراد آبائی گائوں میں سپرد خاک

کیلگراں حادثے میں جاں بحق 7 افراد آبائی گائوں میں سپرد خاک ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی گزشتہ روز بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری تھی، 9افراد سوار تھے
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) مظفر آباد کے نواح میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق 7 افراد کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی نمبر 406-HN جس کی ڈرائیونگ سید وقار ولد غلام حسین سکنہ کیل گراں کر رہا تھا جو مظفرآباد سے بذریعہ دیولیاں بلگراں,کیل گراں کی جانب جاتے ہوئے مجہوتر دریک کیمقام پر شام 04:15سے 04:20 بجے کے درمیان بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوکر روڈ سے تقریبا 800/1000 فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری تھی،

گاڑی میں سوار 9افراد میں سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں محمد شکور ولد عبد اللہ,سید شاہ ولد علیم شاہ,سلیم ولد الیاس مغل, امتیاز ولد کالا خان, ساجد ولد منگتا خان, نورین بی بی زوجہ سید توقیر موقع پر جاں بحق جبکہ 02 افراد سید وقار ولد غلام حسین ڈرائیور, صغیر احمد ولد ظہیر زخمی ہو گئے تھے

پولیس اور ریسکیو ٹیمز نے فوری طور پر ریسکیوکی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال شفٹ کیا جہاں سے شدید زخمی سید وقار شاہ ڈرائیور کو سی ایم ایچ مظفرآباد شفٹ کر دیا تھا-

مقامی پولیس موقع پر موجود ہے اور مزید تفتیش اور انکوائری کر رہی ہے- گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 7 افراد کو آبائی گاؤں/ قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے دریں اثناصدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم نے کیلگراں منجہوتر کے مقام پرٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والوں پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جان کی بازی ہارنے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اور جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے

 

مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکاعوامی تحریک کی حمایت کا اعلان

Leave A Reply

Your email address will not be published.