پلانٹ سائنسز اور ایکسپو 2024 پر بین الاقوامی کانفرنس بارانی زرعی یونیورسٹی میں شروع، مفاہمتی یاداشت پر دستخط
راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، چیئرمین ایچ ای سی نے غذائی تحفظ پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ ایک عالمی چیلنج ہے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار زرعی طریقوں کے لیے تحقیق پر مبنی منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ماہرین تعلیم، زرعی شعبے کے ماہرین، کسانوں اور صنعت کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا ان خیالات کاا ظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ سائنسز اینڈ ایکسپو 2024 کے موضوع پر تین روزہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی اٖفتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
بین الاقوامی کانفرنس بارانی زرعی یونیورسٹی میں شروع
جس کا انعقاد فیکلٹی آف سائنسز اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کر رہی ہے، جس کا مقصد پودوں کی حیاتیاتی تنوع میں حالیہ پیش رفت کو پیش کرنا ہے چیئرمین ایچ ای سی نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس محققین اور سائنسدانوں کو خیالات کے تبادلے اور اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلر بار ا نی زرعی یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کی حیاتیاتی تنوع مقامی، قومی اور عالمی سطح پر تیزی سے تسلیم شدہ اہم مسئلہ بن گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی کانفرنس پودوں کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور خوراک کے نظام کی لچک کو بڑھانے کے لیے اختراعی حکمت عملیوں کی نشاندہی اور ان پر تبادلہ خیال کرنے میں مددگار ثابت ہوگیمسٹر جانی شیلڈز، سینئر فیسیلٹی منیجر، یو ایس ایمبیسی اسلام آباد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک قدرتی امر ہے
لیکن اس کا براہ راست اثر خوراک اور غذائی تحفظ پر پڑتا ہے۔ انہوں نے خوراک کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا، کیونکہ یہ انسانی بقا کے لیے ضروری ہیپروفیسر ڈاکٹر کنی چاڈ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کینابیس ریسرچ، کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی، یو ایس اے، پروفیسر ڈاکٹر ہنرک بالسلیف، آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک اور پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی (چیف آرگنائزر/ڈین، فیکلٹی آف سائنسز) نے بھی خطاب کیا
بین الاقوامی کانفرنس بارانی زرعی یونیورسٹی میں شروع
بین الاقوامی کانفرنس میں 7 ممالک کے مقررین، ماہر نباتات، ماہرین ماحولیات، ماہرین زراعت، جڑی بوٹیوں کے ماہرین اور مختلف متعلقہ صنعتیں شرکت کر رہی ہیں
اس موقع پر بارانی زرعی یونیورسٹی اور، کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی، یو ایس اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے تحت دونوں اداروں نے بھنگ کی تحقیق، تعلیم، تربیت، اور ترقی اور علم کے پھیلاؤ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقین نے طلباء کے تبادلے اور دورہ کرنے والے اسکالر اقدامات، باہمی تعاون کے ساتھ تعلیمی پروگرام، باہمی دلچسپی اور فائدے کی تحقیق میں سرگرمیوں سے متعلق معلومات کے تبادلے میں تعاون، مشترکہ تعلیمی، تربیتی اور علمی تحقیقی سرگرمیوں، مشترکہ گرانٹ کی درخواستوں پر بھی اتفاق کیا۔