تتہ پانی (کشمیر ایکسپریس نیوز)راج محل پھگواڑی سے سیاسی سماجی شخصیت اورسابق پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار احمد چوہدری ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم کو آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا
،مرحوم کی نمازجنازہ انکے گھر کے قریب ادا کی گئی اور سجادہ نشین دربارعالیہ بنڈہورشریف صاحبزادہ پیرسید اکرام حسین شاہ بخاری نے پڑھائی،نمازجنازہ میں سجادہ نشین دربارعالیہ فیض آباد ریہاں شریف صاحبزادہ باجی میاں غلام جنید خضری قادری،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیروممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،وزیر مال چوہدری محمد اخلاق،ممبر کشمیر کونسل ملک محمد حنیف،سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر،صدارتی مشیر چوہدری محبوب حسین،سیکرٹری تعلیم آزادحکومت سردار رزاق احمد ندیم،سنیئرقانون دان ملک زراعت خان ایڈووکیٹ،امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ،سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ، رضوان احمد ملک،سابق ایڈمنسٹریٹر زضلع کونسل چوہدری عبدالقیوم قمر،ملک محمد اسحاق،ریٹائرڈ سیکرٹریزملک محمد اکرم، چوہدری منظور حسین،ریٹائرڈ ججزچوہدری محمد اسحاق،سردار اختر حسین ریٹائرڈ ڈپٹی کسٹوڈین راجہ یاسین قیصر،،جنرل سیکرٹری پریس کلب تتہ پانی ملک فاروق تبسم،ڈسٹرکٹ کونسلر شاہنواز زراعت ایڈووکیٹ، عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ،عبدالسلام عارف ایڈووکیٹ،حافظ ارشد اقبال ایڈووکیٹ،ناصر کمال ایڈووکیٹ،آفتاب کلہاروی ایڈووکیٹ،ملک معروف حسین ایڈووکیٹ،نصیر احمد راٹھور، سابق ممبر لوکل کونسل محمد بشیر ملک،وزیر ہائیر ایجوکیشن کے فرزندعثمان ظفر ملک،نوجوان صحافی محمد آصف ملک سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات،سنیئر قانون دانوں اوردیگروکلاء کیمونٹی،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،
اس موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار احمد چوہدری ایڈووکیٹ مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اورجملہ سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا
انہوں نے کہاکہ ذوالفقار احمد چوہدری ایڈووکیٹ مرحوم بیشمار خوبیوں کے مالک تھے،انہوں نے اپنی زندگی انتہائی مثالی انداز میں گزاری ہے،مرحوم کی سیاسی سماجی اورفوجداری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور انکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیاجائے گا،
دریں اثناء صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،سابق سنیئر وزیر ملک محمد نوازخان، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ذوالفقار احمد چوہدری ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرئے غم ورنج کا اظہار کیا ہے اور انکے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
۔