مدرسہ تحفیظ القرآن دھمال تحصیل چڑھوئی میں جائزہ میٹنگ
چڑہوئی(راجہ محمد فیصل سے )مرکزی جامع مسجد ومدرسہ تحفیظ القرآن دھمال تحصیل چڑھوئ میں اہم جائزہ میٹنگ منعقد ھوئی ۔مہمان خصوصی ضلع مفتی عبد الغفار تھےعلامہ اشتیاق احمد انسپکٹر تجوید القرآن ٹرسٹ نے میٹنگ کے ایجنڈے پر گفتگو کی ۔
ضلع مفتی نے قرآء حضرات کو اپنی دینی خدمات انجام دینے اور زمہ داریاں پوری کرنے پر امور دینیہ کے مقاصد سے سیر حاصل گفتگو کی ۔
اس اجلاس میں تحصیل چڑھوئ کے قرآ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ علامہ مفتی محمد طلحہ نفیس ، علامہ مولانا قاری محمد اصغر علی قادری، صاحبزادہ پیر ابرار احمد قاسمی، صاحبزادہ ندیم احمد تبسم ، صاحبزادہ امجد محمود نظامی، قاری محمد اصغر علی، قاری حافظ محمد دانش، قادری مدرس و کونسلر راجہ گل شیر ، قاری اظہر حسین قادری ، قاری محمد اسحاق گورسی اور دیگر کثیر تعداد میں قرآ شریک ھوۓ۔
ضلع مفتی نے مدرسہ و مرکزی جامع مسجد دھمال کے مثالی نظم و نسق کو سراہا ۔حفظ کے طلباء کی پڑھائی کا جائزہ لیا اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
آخر میں تقریب کے میزبان نامور مذہبی سکالر علامہ صاحبزادہ افتخار احمد نظامی کی دینی خدمات اور فروغ قرآن مجید کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔