علامہ فیض الحق نقشبندی کے بیٹے نے حفظ مکمل کر لیا۔قرآن کی اہمیت پر خطاب جامعہ صدیقیہ رٹہ میں حافظ قرآن کی دستار بندی کی تقریب
چڑھوئی(راجہ محمد فیصل سے)جامعہ صدیقیہ رٹہ میں حافظ قرآن کی دستار بندی کی ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں معروف عالم دین علامہ فیض الحق نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔
انہوں نے قرآن کی اہمیت اور اس کی تعلیم کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور حفظ قرآن کو اللہ کی رحمت اور نجات کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
علامہ فیض الحق نقشبندی نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ قرآن کی تعلیم انسان کی روحانیت، اخلاقی ترقی اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث بنتی ہے، اور ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بچوں کو قرآن سے تعلق مضبوط کرنے اور اس کے پیغامات پر زندگی گزارنے کی اہمیت بھی بیان کی۔
تقریب میں اہل محلہ، والدین، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حافظ قرآن کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔