میرپور،ڈکیتی کی واردات، 3 مسلح ڈاکوگرفتار،زیورات برآمد

میرپور،ڈکیتی کی واردات، 3 مسلح ڈاکوگرفتار،زیورات برآمد

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)میرپور شہر تھانہ تھو تھال کی حدود میں اتوار کی رات سیکٹر ای ون میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 مسلح ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور زیورات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیکٹر سی تھری میں ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو یرغمال کرکے لوٹنا شروع کیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور موقع پر پہنچ کر تین مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے زیورات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی خاور علی شوکت نے موقع پر جا کرپولیس آپریشن کی نگرانی کی تینوں ڈاکوؤں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی خاور علی شوکت نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں کو کامیاب آپریشن کرنے پر شاباش دی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.