پاکستان دشمنی کوسپورٹ نہیں کرسکتے ہیں،عبدالقیوم نیازی 

پاکستان دشمنی کو سپورٹ نہیں کرسکتے ہیں،سردار عبدالقیوم نیازی

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن اور نہتے لوگوں پرمشتمل تھا ڈی چوک میں ان پر ظلم کیا گیا ،

حکومتی پروپیگنڈہ اب اس ظلم کو نہیں چھپا سکتا آئین ہر شخص کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے جمہوریت یہ نہیں کہ آپ لوگوں پر گولیاں چلائیں ہم اس تمام عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارے قائد عمران خان نے ہمیشہ پر امن جدوجہد پر زور دیا ۔

آزاد کشمیر کالا صدارتی آرڈیننس لاگو کیا گیا ہے ،اس کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے ، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کالا آرڈنینس فوری واپس لے ، موجودہ حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچایا

، وزیر داخلہ محسن نقوی نابلد شخص ہے جس کے بیان نے کشمیریوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچایا ، ہمارے لوگوں نے نظریہ پاکستان کیلئے قربانیاں دیں لیکن وزیر داخلہ کے بیان سے کشمیریوں کو بہت تکلیف پہنچی ،

پاکستان کی حکومت نااہل و نکمے حکمرانوں کے پاس ہے ، پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل عمران خان کی رہائی میں ہے ، عمران خان کو فوری رہا کر کے ملک کی بھاگ دوڑ ان کے حوالے کی جائے تاکہ ملک درست سمت پر گامزن ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور پریس کلب میں ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نئیر ، چیف آرگنائزر حمید پوٹھی و دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل نفرت کو جنم دیتا ہے صدارتی آرڈیننس کالا قانون ہے ،بیرسٹر سلطان کہتے تھے کہ بھارت میں کالا قانون ہے اب انھوں نے یہاں اس قانون پر دستخط کئے، چالیس سالہ سیاسی ریاضت کو انھوں نے اس قانون پر دستخط کرکے دفن کر دیا یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائینگے اس قانون کو ختم کیا جاے یہاں حالات مزید خراب ہونگے یہاں کی حکومت کو اس کا ادراک نہیں ہے

جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومتی نااہلی کی وجہ سے تیسری جماعت بن کر باہر نکل آئی ہے ممبران اسمبلی جو آج بو رہے ہیں وہ کل کاٹیں گے یہ ممبران کیسے اپنی عوام میں جائینگے ایکٹ 74 کی نفی کی گئی ہے لوگ اس کا حساب لینگے بیرسٹر سلطان نے یہاں کے لوگوں پر ظلم کیا اس کو واپس لیا جاے

تحریک آزادی کشمیر کو تیز کیا جانا ضروری ہے ہم نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی وزیر داخلہ ہمیں کیسے کہتا کہ ہم غیر ملکی شہری ہو گئے ہماری قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا ہمیں دکھ دیا گیا مقتدر حلقے ایک نابلد وزیر کے بیان کا نوٹس لیں اس سے قوم پرستوں کو شہ ملی ہے ان کے جھنڈے زیادہ ہوے ہیں ہم الحال پاکستان والوں کو ڈرایا جا رہا ہے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں اس کالے قانون کو پاس نہیں کروانا نہیں چاہتیں جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتی ہے مگر کسی صورت پاکستان کے خلاف نعرے لگانے یا پاکستان دشمنی کو سپورٹ نہیں کرسکتے ہیں ہماری منزل اوّل آخر پاکستان ہے

مجھے نہیں علم کہ ڈی چوک میں کتنے شہید ہوے میں جھوٹ کی دنیا کا بندہ نہیں ہوں اس میں ابہام ہے کسی کے پاس کوئی اعداد و شمار نہیں ہیں،اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمیل صادق ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عارف چوہدری ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری سلطان محمود ، ڈویژنل صدر راجہ آفتاب اکرم ، سٹی صدر میرپور مرزا افتخار ، ضلعی صدور سائیں ذوالفقار ، ملک نثار ، چوہدری آصف ، سینئر رہنما جاوید نذیر بڑالوی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.