خصوصی افراد کاعالمی دن،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی تقریب

خصوصی افراد کاعالمی دن،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولاکوٹ کی تقریب

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولاکوٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس سوشل ویلفیئر کے احاطہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن سردار احسن رشید تھے تقریب میں سردار شاہزیب شبیر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اقبال بٹ،عامر جمیل قریشی اور وائس پرنسپل سپیشل ایجوکیشن مہناز شفیع اور شہزاد راولاکوٹ بھی شامل تھے

تقریب کے دوران ادارہ کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کئے اور تقریب کو رونق بخشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ بچےملک و قوم کا معمار ہیں خصوصی افراد کے حوالہ سے خصوصی ضروریات کے پیش نظر حکومت اور مختلف سماجی تنظیموں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر زور دیا

تقریب میں سماجی تنظیمات SAFEفاؤنڈیشن ،المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ ،صوفی عزیز فاؤنڈیشن اور ویمن ویلفئیر آرگنائزیشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.