سابق وزیر اعظم کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج

سابق وزیر اعظم کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سمیت تمام سینئر قائدین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں دہشتگردی سمیت سنگین دفعات شامل کر کے مقدمات درج

، سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ، پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کا سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سمیت مرکزی قائدین کے خلاف مقدمات کو بوگس اور جعلی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نئیر ، ممبر قانون ساز اسمبلی حافظ حامد رضا ، ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، چیف آرگنائزر حمید پوٹھی سمیت سینیر رہنماؤں و کارکنان نے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

سردار عبد القیوم نیازی عمران خان کے جانثار ساتھی ہیں انہوں نے اپنے قائد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر امن قافلے کی قیادت کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچے اور پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا ، آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں افراد کی سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں عمران خان کی کال پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے جعلی مینڈیٹ چور حکومت خوف زدہ ہے۔

جھوٹے اور جعلی مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ، عمران خان کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔ کشمیری عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.