بحریہ ٹاون چیمپئن ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی ٹرافی کی رونمائی

بحریا ٹاون چیمپئن ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی ٹرافی کی رونمائی

راولپنڈی (رازق بھٹی) بحریہ ٹاون چیمپئن ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ٹیموں کے کپتانوں، مینٹور کے ہمراہ رالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کی گئی، چیمپنز کپ کا انعقاد 7 دسمبر تا 25 دسمبر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں جن میں سٹالیون اپنے منٹور شعیب ملک ،ڈالفن (سرفراز احمد)، پینتھر (ثقلین مشتاق)، (نور پور لائنز (وقار یونس) اور یو ایم ٹی ماخور اپنے منٹور مصباح الحق کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بحریہ ٹاون چیمپئن ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ٹیموں کے کپتانوں، مینٹور کے ہمراہ رالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کی گئی،

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وقار یونس نے کہا کہ ٹورنامنٹ صرف سینیر کھلاڑيوں سے نہیں جیتا جاتا، نوجوان اور اچھا کھیلنے والے کھلاڑی کامیابی کا سہرا سجاتے ہیں،

قومی کرکٹ ٹیم کی مزید مضبوطی کے لئے گراس روٹ لیول سے توجہ دینا کی ضرورت ہے،کوشش ہے کہ بہترین نوجوان کھلاڑی پاکستان ٹیم میں شامل کریں،

شعیب ملک نے کہا کہ سپنرز کھلاڑی میچ میں کامیابی دینے میں اہم ہوتے ہیں، سپنرز پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، کسی بھی ٹیم میں سپنرز ماحول کے مطابق اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں،

ذیپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے، ڈومسٹک کرکٹ کے ذریعے قومی ٹیم میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی حصہ بنتے ہیں،

ثقلین مشتاق نے کہا کہ کسی بھی صورت میں سفارشی کلچر کو پروموٹ نہیں کیا جاتا، سکول کالجز کے اندر کرکٹ کو تجربہ کار کھلاڑيوں کی نگرانی میں سکھانے کا عمل زیادہ مفید ہو سکتا ہے،

سرفراز احمد نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میری ٹیم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے، شاداب خان نے کہا کہ مارخورز کی ٹیم میں بڑے کھلاڑی موجود نہیں ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ کھلاڑی دیگر تجربہ کار کھلاڑيوں کے مقابلہ میں بہتر کھیل پیش کریں گے،

کسی بھی میچ کو صرف تجربہ کار کھلاڑی کی وجہ سے نہیں کامیاب بنایا جاتا بلکہ اچھا کھیل کر میچ میں کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔

 

بحریہ ٹاون چیمپئن ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی ٹرافی کی رونمائی رونمائی

Comments are closed.