آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر بھر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔
صدارتی آرڈیننس کی منسوخی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کے باعث معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔
تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند ہیں، جبکہ صرف میڈیکل اسٹورز اور ہوٹلز کو کھلا رکھا گیا ہے۔
شہروں کی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے، صرف ایمبولینس خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ ہڑتال کے باعث نجی اسکولز اور کالجز نے بھی اپنے ادارے بند رکھے ہیں۔
آزاد کشمیر بھر میں ٹرانسپورٹرز نے اپنی مرضی سے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں لائیں، جس کی وجہ سے سفری سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مختلف مقامات پر سیاہ جھنڈے لگا دیئے ہیں ہڑتال کی شدت واضح نظر آ رہی ہے۔
آزاد کشمیر بھر میں سڑکوں پر ویرانی چھائی ہوئی ہےجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے صدارتی آرڈیننس کی فوری منسوخی اور مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے دوسری جناب عوام کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے، اور وہ کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed.