بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب

بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)بصارت سے محروم بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں نابینا اطفال کے سکول عقاب سکول میرپور میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام۔

چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، پرنسپل عقاب سکول فار بلائینڈ پروفیسر الیاس ایوب سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔تقریب آمد پر بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا پرتباک استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے گئے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ٹیم کے ہمراہ ٹیم کوچ چوہدری محمد جمیل،ٹیم کیپٹن ماسٹر چوہدری نثار احمد بھی تشریف لائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوء چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر پورے ملک کا نام دنیا میں روشن کیا ہے

پورے آزاد کشمیر کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔چیئرمین ضلع کونسل نے مزید کہا کہ اپنے ادارہ کی جانب سے جلد قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کروں گا جس میں انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی جائیں گی اور عزت افزائی سے نوازا جائے گا۔

Comments are closed.