مظفرآباد،وائے کراس سی ایم ایچ فلائی اوور پر کام جاری،کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے سی ایم ایچ وائی کراس کا دورہ کیا
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) زیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے کے احکامات کی روشنی میں مظفرآباد شہر میں وائے کراس سی ایم ایچ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔
فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایکسیئن زاہد گیلانی ، ایس ڈی او خواجہ شہریار دیگر متعلقہ حکام نے سی ایم ایچ وائی کراس کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران کنٹریکٹرز نے انہیں بریفنگ دی۔ کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے فلائی اوور کو تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
عوام الناس کی جانب سے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق خود دارالحکومت مظفرآباد کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں۔
**