ایس سی او نےبھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)بھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو آئی ٹی کے ذریعے بااختیار بنانا
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے بھمبر میں اپنے چھٹے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (STP) کا افتتاح کردیا۔ یہ SCO کے وژن 2025 کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان (GB) کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے۔ میجر جنرل عمر احمد شاہ،ہلال امتیاز (ملٹری)،ڈائریکٹر جنرل SCO نے باضابطہ طور پراس ایس ٹی پی کا افتتاح کیا، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سنگ میل ہے۔
بھمبر شہر کے وسط میں SCO ایکسچینج کے مقام پر واقع، یہ ایس ٹی پی (STP)ایس سی او کے وژن ”آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مستقل آئی ٹی ماحول کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا” کے مطابق ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ حبز (FLHs) کے قیام کے منصوبے کے تحت، یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔ ہر STP/FLH میں دفاتر، تیز رفتار انٹرنیٹ، اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی موجود ہے، جو اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے ایک کارپوریٹ آئی ٹی ماحول فراہم کرتا ہے۔ بھمبر STP نے اب تک چھ اسٹارٹ اپس اور 24 فری لانسرز کو اپنی طرف راغب کیا ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں اور مقامی نوجوانوں کو خصوصی آئی ٹی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔
پروقارافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے اس بات پر زور دیا کہ بھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ایس سی او کے عزم کی عکاسی کرتا ہےاور وژن 2025 کے مطابق اس خطے کو آئی ٹی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے اور خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کی خصوصی دلچسپی اور رہنمائی کو کلیدی قرار دیا۔ڈائریکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن میجر جنرل عمر احمد شاہ نےمزید کہا کہ پاکستان کا نوجوان صلاحیت کے اعتبار سے دنیا کے کسی دوسرے ملک کے نوجوان سے کم نہیں جہاں تک مواقع کے بات ہے تو وہ SCO نے مہیا کر دیے ہیں اب یہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں
اس پروقار تقریب میں سیکٹر کمانڈر SCO آزادکشمیر کرنل یوسف جاوید سمیت اعلیٰ فوجی اور سول انتظامیہ کےحکام, آئی ٹی پروفیشنلز اور زیرتربیت نوجوانوں نے شرکت کی- تقریب کے شرکا نے SCO کی خدمات اور آئی ٹی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو آزاد کشمیر کے معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا
نوجوان پیشہ ور افراد نے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جو نہ صرف مردوں بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بشمول گھریلو خواتین، ورکنگ ویمنز اور طالبات کو بھی ایک محفوظ ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کررھا ہے اور ڈیجیٹل معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنا رھا ہے۔
ایس سی او نےبھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیااسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے بھمبر میں اپنے چھٹے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (STP) کا افتتاح کردیا۔ یہ SCO کے وژن 2025 کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان (GB) کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے