اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر سرپرستی اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار

الیکشن کمیشن کا ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایک 2015 کے مطابق حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ، فوری طور پر ضروری انتظامات کرنے اور حلقہ بندی کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایات،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی مسلسل تاخیر کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد کیا، چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے چار دفعہ حلقہ بندیاں کر چکا ہے اور جب بھی انتخابا ت کے انعقاد کیلئے تیاری مکمل کرتا ہے تو قوانین میں ترامیم کردی جاتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایک 2015 کے مطابق حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کیا جائے اور دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری انتظامات کرے اور حلقہ بندی کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو پیش کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.