قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اور اسلام آباد کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اسلام آباد(رازق بھٹی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کا انعقاد، ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کی، جنہوں نے اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ تقریب میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ بھی موجود تھے۔

ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا، اور امید ہے کہ یہاں سے پاکستان کو عالمی سطح کے کھلاڑی میسر آئیں گے۔ یاسر پیرزادہ نے گیمز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں موجود کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ مقابلے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اور اسلام آباد کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

گیمز میں پندرہ کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، اسکواش، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ، اور ریسلنگ شامل ہیں۔

یونٹ کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے، جس سے ان کی محنت اور کارکردگی کو سراہا جائے گا۔

قائداعظم بین الصوبائی گیمز نہ صرف کھیلوں کے میدان میں نیا جوش پیدا کرے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.