قائد اعظم بین الصوبائی گیمز،یاسر پیر زادہ کادورہ

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیر زادہ کا کھیلوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

اسلام آباد (رازق بھٹی)قائد اعظم بین الصوبائی گیمز، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیر زادہ نے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کھیلوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گیمز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہیں۔

گیمز میں 15 کھیلوں کے مقابلوں رکھے گئے ہیں جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، اسکواش، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ مقابلے 14 سے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے پی ایس بی نے 2 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی ہے۔

انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 20,000 روپے، سلور میڈلسٹس کو 15,000 روپے، اور برونز میڈلسٹس کو 10,000 روپے دیے جائیں گے۔ ٹیم مقابلوں میں، ہر کھلاڑی کو گولڈ کے لیے 15,000 روپے، سلور کے لیے 10,000 روپے، اور برونز کے لیے 7,500 روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، کھلاڑیوں کو 40 لاکھ روپے مالیت کے ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد بھی دی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.