سکردو میں کار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق
ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا
سکردو(کشمیر ایکسپریس نیوز)سکردو میں کار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز جگوٹ سکردو روڈ پر ملوپہ موڑ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
حکام نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کار لاپتہ ہوگئی تھی، سرچنگ ٹیم کو 30 فٹ گہری کھائی میں پہاڑی ملبے میں دبی کار ملی۔پولیس حکام کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔