کیل سے شاردہ جانے والی جیپ حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی،وزیر اعظم انوار الحق کی زخمیموں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت
نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز)وادی نیلم میں کیل سے شاردہ جانے والی جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سوار تھے۔ حادثہ مارگلہ کے مقام پر برفباری کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 4 افراد جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ 6 شدید زخمی ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر مقامی لوگوں اور پاک آرمی کی مدد سے ریسکیو کیا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے DHQ ہسپتال آٹھمقام منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں تمام متاثرہ افراد کا تعلق شاردہ سے بتایا جا رہا ہے۔
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے شاردہ سے کیل جانے والی جیپ کے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ،وزیراعظم نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کی درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے