ایم کیو ایم کے رہنما سردار ریاست کی کشمیر ایکسپریس کے دفتر آمد
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما سردار ریاست کی روزنامہ کشمیر ایکسپریس آمد، چیف ایڈیٹر زاہد تبسم، بیورو چیف رازق بھٹی سے ملاقات،
تحریک آزادی میں مثبت کردار ادا کرنے پر چیف ایڈیٹر، ایڈیٹر و بیورو چیف کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما سردار ریاست نے روزنامہ کشمیر ایکسپریس کے مرکزی دفتر چیف ایڈیٹر زاہد تبسم و بیورو چیف رازق بھٹی سے ملاقات کی اور کشمیر ایکسپریس کی تحریک آزادی کے لیۓ مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کیا،
سردار ریاست نے کہا کہ معاشرے کی تشکیل میں مثبت صحافت اہم ہوتی ہے، ملکی ترقی کے لیے اخبارات کے ادارے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، دور جدید کی مشکلات کے پیش نظر اخبارات کا نکالنا انتہائی مشکل اقدام ہے
حکومت وقت کو اخبارات کی مشکلات کے پیش نظر اپنا کردار ادا کرنا چاہنے تاکہ عوام کو حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کے علاوہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔