محکمہ بہبودآبادی کی ڈورٹو ڈور مہم عوامی آگاہی مہم جاری

محکمہ بہبودآبادی کی ڈورٹو ڈور مہم عوامی آگاہی مہم جاری

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)حکومت آزادکشمیر کی ہدایات پرمحکمہ بہبودآبادی کی طرف سے ڈورٹو ڈور مہم عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی او پاپولیشن نے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے تعاون پر شکریہ اداکیاہے۔تفصیلات کے مطابقڈسٹرکٹ آفیسر صارم علی خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے وارڈ نمبر 2 بھمبر اور وارڈ نمبر 1 سیرلہ کمب کا دورہ کیا۔

اس دورے میں سینئر کلرک اصغر علی اور اسٹینوگرافر محسن کرامت بھی شامل تھے۔ یہ وزٹ حال ہی میں شروع کیے گئے ڈور ٹو ڈور اقدام کی کراس ویریفکیشن کے لیے کیا گیا تھا۔معائنے کے دوران، عملہ اپنے فرائض انجام دینے میں مکمل توجہ اور دیانت داری سے مصروف عمل پایا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر صارم علی خان نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں محنت اور ایمانداری بنیادی ستون ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر صارم علی نے ٹیم کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف ادارے پر عوام کا اعتماد بڑھے گا بلکہ خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ وہ اپنی محنت اور لگن کو جاری رکھیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ دورہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا کہ ڈور ٹو ڈور مہم کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات ہر شہری تک پہنچ رہی ہیں اور اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.