قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ،آزادکشمیر17میڈلز لینےمیں کامیاب

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ،پنجاب 116،آزاد کشمیر17میڈلز لینے میں کامیاب

اسلام اباد(رازق بھٹی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں اب تک کامیاب ہونے والی ٹیموں میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے اب تک 53 گولڈ، 40 سلور اور 23 برانز میڈلز سمیت مجموعی طور پر 116 میڈلز حاصل کیے ہیں۔

خیبرپختونخوا 10 گولڈ، 17 سلور اور 24 برانز میڈلز کے ساتھ 51 میڈلز جیتے۔ سندھ نے 11 گولڈ، 13 سلور اور 19 برانز میڈلز جیت کر 43 میڈلز حاصل کیے۔ بلوچستان نے 12 گولڈ، 10 سلور اور 17 برانز میڈلز جیتے ہیں ،مجموعی طور پر 39 جیتے اسلام آباد 5 گولڈ، 6 سلور اور 26 میں برانز میڈلز کے ساتھ 37میڈلز حاصل کرسکی۔

آزاد جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے 1 گولڈ، 4 سلور اور 12 برانز میڈلز جیتے ہیں،مجموعی طور پر 17 میڈلز ،گلگت بلتستان کے حصے میں اب تک 2 گولڈ اور 8 برانزکے ساتھ مجموعی طور پر10 میڈلز حاصل کرسکی۔

ڈی جی پی ایس بی کے مہیا کردا تفصیل کے مطابق کل 313 میڈلز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں 92 گولڈ، 92 سلور اور 129 برانز میڈلز شامل ہیں۔ گیمز کا ماحول شاندار ہے، جہاں کھلاڑی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.