قاسم مجید سےملاقات،مریم ادریس کا سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرلیب کی سہولیات کامطالبہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) راہنما سماجی وانسانی حقوق مریم ادریس کی آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم وہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید سے ملاقات،
ملاقات میں جہاں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت حلقے کے مختلف مسائل بالخصوص تعلیم وصحت کے شعبے پر بات چیت ہوئی وہیں ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ اور مستقبل میں فوائد پر بھی تبادلہ خیال ہوا،
وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، حلقے میں جلد ایک نئے ہسپتال کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے خصوصی طور خواتین کے زچگی سے متعلق درپیش مسائل کم ہوں گے ،
چوہدری قاسم مجیدنے مزید کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام کے مسائل کا حل اور خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں
ملاقات میں وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید نے سماجی راہنما مریم ادریس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا حلقے میں تعلیم صحت سمیت جن مسائل کی نشاندہی آپ نے کی ان کو جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
آپ جیسی پڑھی لکھی اور سوشل ورکرز خواتین کو سیاست میں آ کر اپنا بھرپور کردار ادا کر نا چاہیے
ملاقات میں مریم ادریس نے جہاں آزاد کشمیر کے علاقوں ڈڈیال، میرپور اور چکسواری کے ہسپتالوں اور ڈسپنسری کے وزٹ اور وہاں کے مسائل بارے آگاہ کیا وہیں مختلف سرکاری سکولوں کے وزٹ اور مسائل کے بارے میں بھی بتایا
مریم ادریس نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں بہت کمزور ہیں اس شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے ،میرا مطالبہ ہے کہ حلقے میں موجود تمام سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
اور اساتذہ کی خالی آسامیوں کو فی الفور پر کیا جائے تاکہ نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نا صرف اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں بلکہ ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں.
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.