انٹرنیشنل حق چاریارکانفرنس 22 دسمبر کو بریڈفورڈ میں منعقد ہوگی
بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)سنی جمعیت عوام برطانیہ کے زیر اہتمام 24ویں انٹرنیشنل حق چار یار کانفرنس 22 دسمبر بروز اتوار فاطمیہ کالج بریڈفورڈ میں منعقد ہوگی
حجتہ السلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی کی زیر صدارت اور پیر سید ازکٰی جلال الدین مشہدی کی زیر نگرانی ہونے والی اس کانفرنس میں برطانیہ اور پاکستان کے علماء کرام ،قراء اور نعت خوان حضرات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی
اس موقع پر پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے گزشتہ روز پاکستان سے برطانیہ پہنچنے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کی زندگیاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ایک رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
ان کی قربانیاں، سچائی، عدل اور حکمت آج بھی ہمارے لیے ایک نمونہ ہیں یہ ضروری ہے کہ ہم خلفائے راشدین کی عظیم مثالی زندگیوں کو اپنی نوجوان نسل تک پہنچائیں تاکہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے کردار کو مشعل راہ بنا کر اسلام کے حقیقی سفیر کے طور پر اپنے آپ کو پیش کر سکیں ۔