ڈڈیال:المناک حادثہ، 12سالہ طالب علم جاں بحق

ڈڈیال:المناک حادثہ، 12سالہ طالب علم جاں بحق

ڈڈیال(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈڈیال شہر کی مین شاہراہ دڑونی تڑوٹہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 12 سالہ طالب علم افاق ولد یاسر جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معصوم طالب علم اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ تیز رفتار اور بے قابو ٹریکٹر نے بچے کو کچل دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ علاقہ مکینوں نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایسے لاپرواہ ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹریکٹر، ٹرالی، اور دیگر غیر قانونی گاڑیاں علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر رہی ہیں۔ ان کی لاپرواہی کے سبب کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر انتظامیہ کی طرف سے مؤثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

تحصیل ڈڈیال کی فضا سوگوار ہے اور عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.