کسگمہ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کی سالانہ انعامات کی تقریب
کسگمہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)کسگمہ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ انعامات کے حوالے سے تقریب
چوہدری منظور احمد گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس کالج تھاتھی کسگمہ میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب،پروفیسر ڈاکٹر خواجہ عبدالرحمن ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز مظفر آباد،
پروفیسر عظمیٰ فاروق ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز میرپور ڈویژن،ڈی ای میل راجہ محمدشفیق اصغر،ڈی ای اونسواں محمد وقاص صابر ،
چوہدری ریاض احمد سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع بھمبر چوہدری صابر حسین جنرل سیکرٹری کسگمہ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ
چوہدری محمود احمد چئیرمین یونین کونسل کسگمہ چوہدری راشد رشید ایڈوکیٹ سابق ایڈوکیٹ جنرل ازاد کشمیر،حفیظ رشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ،پرویز اختر ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسر نسواں ،صحافی شمریز اختر طاہر سمیت دیگر شریک ہوئے۔پروقار تقریب میں اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو سراہا گیا،حکومت آزادکشمیرکی طرف سے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات شفاف این ٹی ایس و دیگر پالیسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔سیکرٹری محمدطیب نے یادگاری پودا لگایا،اہل علاقہ نے معززمہمامان کو بھرپور خوش آمدیدکہا۔مقررین نے کسگمہ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔
تقریب میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن چوہدری محمدطیب نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر شعبہ تعلیم اور بالخصوص ہائرایجوکیشن پرفوکس کررہی ہے۔آج وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر حاضر ہواہوں۔طلباء و طالبات کی سفری سہولیات اور ہیومین ریسورس کے معاملات پربہتری آئے گی کسگمہ ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔دیگر مقررین نے بھی کسگمہ ٹرسٹ اور اسکی پوری انتظامیہ کو سراہا۔
مہمان گرامی حضرات نے کسگمہ کی طالبات جنہوں نے تعلیمی بورڈ سے پوزیشن حاصل کی ان میں نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کی
جنرل سیکرٹری کسگمہ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں ادارہ کے مسائل بتائے اور ٹرسٹ نے جو کسگمہ کے تعلیمی اداروں میں کام کیے ہیں ان کی تفصیل بھی بیان کی
کسگمہ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے مہمان گرامی کو شیلڈز بھی دی گئیں