پاک فوج کے بغیر آزاد کشمیر کی حفاظت کون کرے گا؟انوار الحق

پاک فوج کے بغیر آزاد کشمیر کی حفاظت کون کرے گا؟انوار الحق

مظفرآباد((کشمیر ایکسپریس نیوز))وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی پروگرام ہماری سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے

جہاں مسلح افواج کمزور ہوئیں وہاں نہ صرف نظریاتی بلکہ جغرافیائی سرحدوں کا بھی ستیاناس ہو گیا۔ اگر میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی پروگرام نہ ہوتوپھر دیکھیں کہ لیبیا،شام ، لبنان اور غزہ جیسا ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا ۔ قائد ایوان چوہدری انوارالحق نے کہاکہ بٹل واقعہ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔

اگر پاکستانی افواج نکل جائیں تو کونسی ایسی قوت ہے جو یہاں مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کریگا؟اپنے نظریات کی بات دلیل اور آئین کے اندر رہ کر یں ۔ قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی متنازعہ گفتگو نہیںہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ میزائل ٹیکنالوجی ایٹمی قوت سے کوئی بھی سیاسی قیادت انکار نہیں کر سکتی ۔

گھر جاناعزت سمجھوں گا، بلیک میل نہیں ہونگا،وزیراعظم

Leave A Reply

Your email address will not be published.