پاکستان کی با صلاحیت و ہونہار بیٹی نمرہ نثار نے قائد اعظم گیمز پاکستان سپورٹس بورڈ میں گولڈ میڈلسٹ اول پوزیشن حاصل کر کے کامیابی کے عَلم گاڑھ دیئے
قائد اعظم انٹرو پروویژنل کھیلوں کی سالانہ اختتامی تقریب 2024 پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام و انتظام منعقد ہوئی
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان کی ہونہار ، ذہین و فطین اور با صلاحیت بیٹی نمرہ نثار نے قائد اعظم گیمز پاکستان اسپورٹس بورڈ میں گولڈ میڈل کی پہلی پوزیشن حاصل کر لی کھیلوں کی یہ تقریب پاکستان اسپورٹس بورڈ نے منعقد کروائی تقریب کا منعقد نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا
نمرہ نثار نے کہا کہ میری عمر انتہائی کم ہے اور میں نے محنت و مشقت سے کام کیا اور فاتح قرار پائی ہوں میں قائد اعظم گیمز پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عہداران ، سینیئر افسران ، منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیئے موقع فراہم کیا یہ کامیابی مجھے میرے والدین کی خصوصی دعاؤں ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور قائد اعظم گیمز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران عہداران کی رہنمائیوں تعاون و مدد سے حاصل ہوئی ہے
میں ڈاکٹر قراۃ العین کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں ڈاکٹر قراۃ العین نے مجھے ہر لمحے ہر مرحلے میں مدد فراہم کی ڈاکٹر قراۃ العین کے لیئے میں ہمیشہ دعائیں کرتی رہوں گی نمرہ نثار نے کہا کہ میں اپنے ان تمام چاہنے والوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے میری کامیابی پر مبارکباد پیش کی
میرے گھر پر لوگ تشریف لائے ہیں میں ہر اپنے چاہنے والے کی شکر گزار ہوں گیمز کے دوران پاکستان اسپورٹس بورڈ کی بحالی خوش آئند ہے اسی کے ساتھ علاج معالجے کی سہولتوں کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ہونا بہت اچھا اقدام ہے میں پاکستان کی نیک نامی کے لیئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں میں شرکت کرتی رہوں گی
انھوں نے کہا کہ میں اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سروں پر سجاتی ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں