دارارقم سکولز کھوئیرٹہ میں سالانہ دستار فضیلت کی پروقار تقریب
کھوئی رٹہ(نمائندہ خصوصی)دار ارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس میں سالانہ دستار فضیلت کی پر رونق اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام علاقہ ، والدین اور معززین نے بھرپور شرکت کی دی
گرینڈ مارکی میں جگہ کم پڑ گئی تفصیلات کے مطابق دار ارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 9 حفاظ کرام طلباء و طالبات کے اعزاز میں دستار فضیلت پروگرام کا انعقاد کیا گیا دار ارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس میں اب تک 36 سے زائد طلباء و طالبات قرآن پاک حفظ کر چکے ہیں
جن میں کچھ پاک فوج ، کچھ میڈیکل اور دیگر شعبے میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں خوبصورت دنیا بہترین آخرت کی مثال دار ارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس ہے
سیشن 2024-23 میں قرآن پاک حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں عبداللہ عمران ، گل محمد جرال ، محمد اذان مظہر ، عیسیٰ راؤف ، محمد نوفل طاہر ، امن سجاد ، انشرح خالد ، میمونہ افراسیاب اور زینب توقیر شامل ہیں
پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹر دار ارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس مظہر اقبال چوہدری اور محمد اشفاق نے سر انجام دئیے بچوں کے پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض دار ارقم سکولز گرلز عائشہ کیمپس کی ہونہار طالبات ذونیشہ زاہد صحافہ اشفاق نے سر انجام دئیے
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عماد سبحانی اردو ترجمہ عیسیٰ ابصار اور انگلش میں اہلیان ریاست نے حاصل کی جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ماہ نور ابصار اور عروہ اعجاز نے پیش عجوہ فاطمہ اور معراج جہانگیر نے تقریر پر کب کشائی کی بچوں نے دین کے حوالے سے مختلف ڈیبلو پیش کیا
جس پر شائقین نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی قاری واجد سلطانی نے قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں سے آخری سبق سنا
پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد مشتاق خان امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان پروگرام کی صدارت راجہ شاداب سکندر خان ایڈووکیٹ امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئیرٹہ مسلم لیگ ن خصوصی شرکت قاری محمد ابرہیم منصوری انچارج شعبہ حفظ و ناظرہ دار ارقم سکولز ہیڈ آفس لاہور تقریب میں تحصیل بھر کے علمائے کرام اور مقامی معززین نے شرکت کی،