تراڑکھل میں بجلی کاطویل بریک ڈاؤن،شہری پریشان
تراڑکھل(تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن تراڑکھل میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن تمام شہری پریشان بجلی سے چلنے والے کاروبار ٹھپ ھوگئے ہیں۔
کوئی پر سان حال نہیں آسکے علاؤہ شنید میں ایا ھے کہ بہت سے ٹرانسفارمر جل چکے ہیں جنکی مرمتی یا تبدیلی دور دور تک نظر نہیں آتی ھے
ان خیالات کا اظہار تاجران تراڑکھل نے اپنے تحریری بیان میں کیا ھے اس کے علاؤہ عوام علاقہ نے کہا ھے کہ عرصہ سے شاخ تراشی نہ ھونے سے ایک ہی بارش نے ٹرانسفارمر آڑ دیئے ہیں
شاخ ترازثکی حد میں منظور ھونے والے فنڈز کہاں خرچ ھوئے سوالیہ نشان ہے ؟گردونوع کے دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ھوچکی ھے وزیر برقیات ناظم اعلی برقیات اور مقامی انتظامیہ سے عوام کا مطالبہ ھے کہ اصلاح احوال کی جائے